چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی. جوزف وجے نے کالج طلبہ کے لیے ’ویتری لیپ ٹاپ اسکیم‘ نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس اسکیم کے لیے 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں اعلان کردہ اس مفت لیپ ٹاپ اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ سرکاری اور ریاستی حکومت سے امداد یافتہ کالجوں میں میڈیکل، زراعت اور قانون سمیت مختلف شعبوں میں گریجویشن کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ اور ڈپلومہ کے طلبہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔