احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ایک بڑا ہتھیار ہے۔پی ایم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پی ایم کی میٹنگ
پی ایم کی میٹنگ

 

 

 آواز دی وائس: نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووڈ19- کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود عالمی وباءسے پیدا چیلنج اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19- کے خلاف لڑائی میں احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ایک بڑا ہتھیار ہے۔

وزیراعظم نے آج کووڈ19- صورتحال کے بارے میں 10ریاستوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ ان میں چھتیس گڑھ، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال اور آندھراپردیش شامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ سائنسداں وائرس کی بدلتی ہوئی شکل سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سرکار ٹیکوں کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹیکہ کاری مراکز میں ٹیکوں کی سپلائی کو مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19- بالغ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے ضلع افسروں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر سخت اقدامات کریں۔