تاج محل: جلد کھل جائیں گے دروازے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
تاج محل
تاج محل

 

 

 آگرہ:حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا کی وبائی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں عائد پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔اب ایک خبر یہ ہے کہ تاج محل کے دروازے دوبارہ کھولنے کی تیاری ہے۔دنیا کے سات عجوبوں میں شمار کیا جانے والا تاج محل گزشتہ برس مارچ میں بند کیا گیا تھا۔ مغل حکمراں شاہجہاں کی جانب سے اپنی اہلیہ ممتاز محل کا بنایا گیا مقبرہ ستمبر میں کچھ پابندیوں کے ساتھ کھولا گیا تا ہم رواں برس اپریل کے وسط میں پھر بند کر دیا گیا تھا۔تاج محل کے اردگرد کا علاقہ وبا کی حالیہ شدید لہر کے دوران بری طرح متاثر ہوا تھا۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے حکام کے مطابق تاج محل کو کھولتے ہوئے وبائی صورتحال میں حفاظتی اقدامات پر عمل کو لازم ٹھہرایا گیا ہے۔