فلم ’ایم ایس ڈی’ کے ایک اور اداکار کی خودکشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2021
سندیپ ناہرکا المیہ
سندیپ ناہرکا المیہ

 

ممبئی ۔

بالی ووڈ کےلئے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ پہندوستانی کرکٹ کے ہیرو مہندر سنگھ دھونی  کی زندگی پر بنی فلم ’ایم ایس ڈی‘ کے ایک اور اداکار سندیپ ناہر نے بھی خودکشی کرلی ہے۔ اس سے قبل فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے ہیرو سوسو شانت سنگھ راجپوت   نے بھی خودکشی کی تھی۔ سندیپ  ناہر نے فلم میں دھونی کے دوست کا کردار ادا کیا تھا ۔

ممبئی پولیس نے بتایا کہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی خودکشی سے قبل ’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو  پوسٹ کی تھی جس میں  اس نے فلمی دنیا میں اپنی جدوجہد کا ذکر کیا ہے ساتھ ہی بالی ووڈ کی سیاست کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ اس کے ساتھانہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ خراب رشتوں کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ زندگی کی کرواہٹ اب اسقدر بڑھ گئی ہے کہ یہ بڑا فیصلہ کررہے ہیں۔مگر اس کےلئے کوئی اور ذمہ دار نہیں ہوگا۔

msd

سندیپ ناہر کے مطابق ان کی حالت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔لیکن اب زندگی میں  سکون نام کی کوئی شئے نہیں بچی ہے۔اس نے کہا کہ بیویح ہمیشہ دھمکی دیا کرتی ہے کہ خودکشی کرلوں گی مگر اب وہ خود اس کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔سندیپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ میں تو بہت پہلے کر لیتا خودکشی،مگر میں نے انتظار کیا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔لیکن ٹکرائو کا سلسلہ رکا نہیں۔اب مجھے یہ قدم خوشی خوشی لینا ہوگا ،یہ زندگی تو بہت جہنم بن چکی ہے۔اب مرنے کے بعد کیسی زندگی ملتی ہے اس کے بارے میں تو کچھ پتا نہیں  لیکن جو بھی ہوگا اس کا سامنا کر لوں گا۔