افغانستان پر بیان پرسنل لا بورڈ نے کی تردید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
پرسنل لا بورڈ
پرسنل لا بورڈ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے اوراس بات کی وضاحت کی ہے کہ  طالبان اور افغانستان کی سیاسی صورت حال سے متعلق کوئی رائے یا بیان نہیں دیا ھے، کچھ میڈیا چینلز بورڈ کے بعض ممبران کی رائے کو بورڈ کا موقف بتارھے ہیں اور غلط بات بورڈ کی طرف منسوب کررھے ہیں، یہ بات صحافتی دیانت داری کے خلاف ھے۔ میڈیا چینلز کو ایسے کام سے باز آجانا چاہیے اور طالبان کے حوالے سے کوئی بھی خبر بورڈ کی جانب منسوب نہیں کرنی چاہیے۔