ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہوں:مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہوں:مودی
ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہوں:مودی

 

 

بستی:وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین میں پھنسے ہر شہری کو بحفاظت ملک واپسی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جانے کا تذکرہ کرتےہوئے کہا کہ یوکرین میں پھنسے سبھی ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے ’آپریشن گنگا‘چلا کر ہم یوکرین میں پھنسے ہر شہری کو واپس لارہے ہیں ہمارے جو بیٹےبیٹی ابھی وہاں ہیں انہیں پوری سیکورٹی کے ساتھ اپنے گھر پہنچانے کے لئے حکومت دن رات کام کررہی ہے

وزیر اعظم نے آج یہاں بستی میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ’ہندوستان نے ہمیشہ اپنے ایک ایک شہری کی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔ آپریشن گنگا چلا کر ہم یوکرین سے بھی ہزاروں لوگوں کو واپس لارہے ہیں۔ ہمارے جو بیٹے۔ بیٹی ابھی وہاں ہیں انہیں پوری سیکورٹی کے ساتھ اپنے گھرتک پہنچانے کے لئے حکومت دن رات کام کررہی ہے۔

ملک کے ہر شہری کو اپنے پریوار کے مساوی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت جو عالمی حالات ہیں اس پر ہر ایک ہندوستانی کی نظر ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ اپنے ایک ایک شہری کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کو اولین ترجیح دی ہے۔ جہاں بھی بحران آیا ہم نے اپنے شہریوں کی بحفاظت واپس لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔میرے لئے میرے ملک کا ہر شہری اپنا پریوار ہے۔

مودی نے ذات پات سے اوپر اٹھ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آج کا یہ دور ہندوستان کے ہر شہری کو ایک بہت بڑا پیغام دے رہا ہے۔ یہ وقت ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ طاقت ور بنانے، ہندوستان کو خودکفیل بنانے کا ہے۔ یہ وقت ذات۔پات سے اوپر اٹھ کر، چھوٹی سے چھوٹی باتوں سے اوپر اٹھ کر ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

وزیر اعظم کے آج کے خطاب میں ملک کی خود کفالت پر کافی زور رہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کی خود کفالت کے لئے سابقہ حکومتوں پر مناسب اقدام نہ کئے جانے اور بیرونی درآمدات پر ہی انحصار کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اپنی فوج کو جدید بنانا ہوگا ملک کی خودکفالت کے لئے خود کو تپانا ہوگا۔ یہ کام صریح خاندانی اور مفاد پرست نہیں کرسکتے۔جن لوگوں کی تاریخ دفاعی سودے میں کمیشن کھانے کی رہی ہو وہ خاندانی لوگ ملک کو مضبوط نہیں کرسکتے۔

اپوزیشن کا ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا جو لوگ ملک کی افواج کی ضرورت کو ہمیشہ نظر انداز کرتے رہے وہ خاندانی لوگ ملک کو مضبوط نہیں کرسکتے۔ جن لوگوں کا دل ملک میں بم دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کے لئے دھڑکتا ہے وہ کبھی بھی ملک کا طاقت ور نہیں بناپائیں گے۔

ملک اسی وقت طاقت ور ہوگا جب ملک کی ریاستیں طاقت ور ہونگی ، جب اترپردیش طاقت ور ہوگا لیکن خاندانی لوگوں کا تو ایک ہی فارمولہ ہے۔ پیسہ کنبے کی تجوری میں، قانون جیب میں اور عوام ان کے پیروں پر۔ غریبوں کو نظر انداز کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پر حملہ کیا اور کبیر داس کا ایک دوہا پڑھتے ہوئے کہا کہ غریب ک بدعا نے ہی سال 2014 میں انہیں جھٹکا دیا،سال2017 میں پکٹ دیا اور سال 2019 میں صاف کردیا اب سال 2022 میں تو انہیں اپنی ہی سیٹ بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔ (ایجنسی)