'سری نگر: ڈل جھیل پر ایرفورس کا 'ایر شو

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
ڈل جھیل پر انڈین ایر فورس کا شو
ڈل جھیل پر انڈین ایر فورس کا شو

 



 

سری نگر : سری نگر میں انڈین ایر فورس کا ایئر شو آج توجہ کا مرکز رہا ۔ اس میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم گلیکسی ، سوریا کرن ایروبیٹک مظاہروں نے دل جیت لیے ۔ڈل جھیل پر ہندوستانی ایر فورس کے جہاز منڈلا رہے ہیں اور مختلف ہیلی کاپٹرز۔ نچلی اڑانیں بھررہے ہیں ۔

پیراموٹر فلائنگ بھی ایونٹ کی خاص بات ہے۔ یہ شو 13 سال بعد وادی میں ہو رہا ہے۔

فضائیہ کا سمفونک آرکسٹرا بھی اس میں حصہ لے رہا ہے۔ آئی اے ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ سری نگر ایئر فورس اسٹیشن اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایئر شوز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر شو کا موضوع 'اپنے خوابوں کو پنکھ دو' ہے۔ اس کا مقصد وادی کے نوجوانوں کو فضائیہ میں شامل ہونے اور سیاحت کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔

awazurdu