کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کالی کٹ کے زیر اہتمام کیدا پوئل میںواقع مرکز نالج سٹی کے انڈین گرانڈ مسجد میں آج یہاں یوم عاشورہ کے موقع پرایک روزہ عظیم الشان بین الاقوامی سماعِ حدیث کانفرنس کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں عمل آیا۔یوم عاشورہ کے موقع پر فروغ حدیث کا یہ تاریخ ساز اجلاس ہے جس میں سماعِ حدیث کیلئے کثیر تعداد میں علما وعوام نے شرکت ۔کانفرنس کا افتتاح جامعہ مرکز کے روح رواں سرپرست اعلی انڈین گرانڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے کی ۔کانفرنس میں خلیجی ممالک کے مندوبین ملیشیا،انڈونیشیا،بریطانیہ مصر اور لیبیا کے ممتاز علما کرام نے آن لائن شرکت کی۔اور اپنے قیمتی علمی خطابات پیش کئے ۔
مہمان خصوصی کے طور پر کرناٹک کے وزیر صحت جناب یوٹی عبدالقادر شریک ہوئے ۔جامع الفتوح کے چیف امام وخطیب ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے ہجرت نبوی پر جامع روشنی ڈالی۔کانفرنس سے ریاستی سطح کے ممتاز علما وخطبا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے عاشورہ کے موقع پر اجتماعی افطار میں شرکت کی ۔آخر میں شیخ ابوبکر احمد نے ملک وملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔اور صلوۃ وسلام پر کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔