بنگال میں ٹی ایم سی ، آسام میں بی جے پی ، کیرالہ میں ایل ڈی ایف ، تامل ناڈو میں ڈی ایم کی فتح کے آثار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
 اسمبلی انتخبات کے نتایج آنے شروع ہو گیۓ ہیں
اسمبلی انتخبات کے نتایج آنے شروع ہو گیۓ ہیں

 

 

 نئی دہلی

ملک کی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پدوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخبات کے نتایج آنے شروع ہو گیۓ ہیں ۔ دیر شام تک تمام نتایج آ جانے کی توقع ہے- ابھی تک کے رجحانات سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی ، آسام میں بی جے پی اتحاد ، کیرالہ میں ایل ڈی ایف ، تامل ناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں ۔

رجحانات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی 207 سیٹیں جیت سکتی ہے جبکہ آسام میں بی جے پی اتحاد نے جادوئی ہندسہ پار کرتے ہوئے 77 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔ کیرالہ میں ایل ڈی ایف کے 93 سیٹیں جیتنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کےکانگریس اتحاد 138 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں ۔