شوپیاں تصادم : تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
شوپیاں تصادم : تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری
شوپیاں تصادم : تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم آرائی کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم آرائی میں لشکرطیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

 

دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے جو سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

اس دوران ایک مقام پر چھپے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ٓ جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔