شیموگا میں کان حادثہ: 8 ہلاک وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

کرناٹک کے شہر شیموگا میں ہونے والے اندوہناک کان حادثے پروزیراعظم نریندر مودی  نے  افسوس کا اظہار کیا ہے- اس حادثے میں 8 افراد جان بحق ہوگیے تھے- حادثے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


ٹوئیٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا ، “شیموگا میں مزدوروں کی موت سے میں دکھی ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ انہوں نے حادثے کے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثنا، وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اظہار تعزیت کیا اور حدادثے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا۔
 

یہ حادثہ ٹرکوں میں رکھے جلایٹن کی چھڑوں میں زوردار دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے شہر کے لوگ زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر کے مضافات میں حناسوڈو گاؤں کے قریب ایک زبردست دھماکہ ہوا اور جلاٹین کی چھڑوں سے بھرا ٹرک اڑا گیا۔