کالی کٹ: عبدالکریم امجدی/
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI171کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ احمد آباد سے242 مسافر وں کو لیکر لندن جارہا طیارہ بد قسمتی سے ایر پورٹ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ شیخ ابو بکر نے متاثر ین کے اہل خانہ کیساتھ ہمدردی اور اظہار غم کیا ہے ۔
شیخ ابو بکر احمد نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ میں اس دل دہلا دینے والے سانحے سے بہت غمزدہ ہوں۔ میری دلی دعائیں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی شفا یابی اور صحت مندی کیلے دعاء گو ہوں ۔
اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک وقت میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو تمام ضروری مدد فراہم کریں