شرد پوار ممبئی کے اسپتال سے ڈسچارج

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2026
شرد پوار ممبئی کے اسپتال سے ڈسچارج
شرد پوار ممبئی کے اسپتال سے ڈسچارج

 



نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار) کے سربراہ شرد پوار کو ہفتے کے روز ممبئی کے ایک اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ انہیں سینے اور سانس کی نالی میں انفیکشن کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 85 سالہ شرد پوار اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد بریچ کینڈی اسپتال کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

وہ گزشتہ 3 دن سے اس اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کانگریس رہنما سشیل کمار شندے اور بالاصاحب تھوراٹ کے علاوہ این سی پی رہنما دلیپ ولسے پاٹل نے جمعہ کی رات سابق مرکزی وزیر سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔ صنعت کار گوتم اڈانی اور این سی پی رہنما پرفل پٹیل بھی ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔ شرد پوار کو ابتدا میں 2 نومبر کو پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے 4 نومبر کو انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔ اسی روز انہیں ممبئی کے اسپتال میں دوبارہ داخل کرایا گیا تھا۔