شبھیندو ادھیکاری نے یونیورسٹیوں میں اے بی وی پی کی مہم کی تعریف کی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2026
شبھیندو ادھیکاری نے یونیورسٹیوں میں اے بی وی پی کی مہم کی تعریف کی
شبھیندو ادھیکاری نے یونیورسٹیوں میں اے بی وی پی کی مہم کی تعریف کی

 



نئی دہلی: مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے ہفتے کے روز پریسیڈنسی یونیورسٹی اور یادو پور یونیورسٹی میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے خلاف مہم چلانے پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں کی تعریف کی اور ان سے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی اپیل کی۔ مانک تلہ میں کالی پوجا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبھیندو نے یونیورسٹیوں کے بعض گروپوں پر ’’کشمیر مانگے آزادی‘‘ جیسے نعرے لگانے کا الزام عائد کیا۔ کالی پوجا پنڈال کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ اور ’’کشمیر مانگے آزادی‘‘ جیسے نعرے لگانے والے گروپوں کا ذکر کیا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ’’کاکروچ‘‘، ’’کھٹمل‘‘ اور ’’ذہنی نکسل‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ’’میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد، جو دنیا کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے، کے اپنے قوم پرست بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے پریسیڈنسی اور یادو پور یونیورسٹیوں سے ایسے نعرے لگانے والوں اور ملک مخالف جذبات کو فروغ دینے والوں کو صاف کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔‘‘ اے بی وی پی کارکنوں سے اپنی مہم جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے شبھیندو نے کہا، ’’جس چیز کی بھی ضرورت ہو، چاہے وہ بلیچنگ پاؤڈر ہو یا فینائل، میں فراہم کروں گا۔ یہ صفائی مہم جاری رہنی چاہیے۔‘‘