آر ایس ایس کے وجے دشمی پروگرام میں سینئر صحافی سنجے گپتا ہوں گے مہمان خصوصی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2026
آر ایس ایس کے وجے دشمی پروگرام میں سینئر صحافی سنجے گپتا ہوں گے مہمان خصوصی
آر ایس ایس کے وجے دشمی پروگرام میں سینئر صحافی سنجے گپتا ہوں گے مہمان خصوصی

ناگپور: جاگرن گروپ کے سینئر صحافی سنجے گپتا 20 اکتوبر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سالانہ وجے دشمی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ آر ایس ایس نے جمعہ کو ایکس پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

پوسٹ کے مطابق آر ایس ایس کی جانب سے منعقد ہونے والی وجے دشمی تقریب 20 اکتوبر کو ہوگی اور اس میں روزنامہ ’دینک جاگرن‘ کے چیف ایڈیٹر سنجے گپتا مہمان خصوصی ہوں گے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت تقریب میں کلیدی خطاب کریں گے۔

آر ایس ایس کے سربراہ ہر سال دسہرے کے موقع پر ناگپور کے ریشم باغ میدان میں سنگھ کے ’سویم سیوکوں‘ یعنی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہیں۔