تپن کمار ڈیکا انٹیلی جنس بیوروکے نئے سربراہ مقرر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 تپن کمار ڈیکا انٹیلی جنس بیوروکے نئے سربراہ مقرر
تپن کمار ڈیکا انٹیلی جنس بیوروکے نئے سربراہ مقرر

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 سینئر آئی پی ایس افسر تپن ڈیکا (ایچ پی: 88) کو آئی بی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 آئی پی ایس سمنت کمار گوئل (پی بی: 84) کی را(RAW)کے سیکرٹری کے طور پر میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

آئی پی ایس افسر تپن ڈیکا اب تک آئی بی میں اسپیشل ڈائرکٹر کے طور پر تعینات تھے، اب انہیں یہاں ڈائرکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

awazthevoice

تپن ڈیکا کا تعلق آسام کے تیز پور سے ہے اور وہ ہماچل پردیش سے 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔

 ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ کے سکریٹری سمنت گوئل کو ان کی موجودہ میعاد سے 30 جون 2023 تک ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔

 سمنت کمار گوئل پنجاب کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔