کولگام میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسیز کا تصادم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
کولگام میں تصادم
کولگام میں تصادم

 

 

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ 

پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے چھپے ہوئے مقام پر پہنچیں ، انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔