کانگریس اور ڈی ایم کے کے بیچ سیٹوں کی تقسیم کا معاہدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2021
تامل ناڈو کانگریس کے چیف کے ایس ایلگیری  کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ
تامل ناڈو کانگریس کے چیف کے ایس ایلگیری کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ

 

 

چینئی: کانگریس اور تامل ناڈو میں اس کی دیرینہ حلیف جماعت ڈی ایم کے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ کی روز سے جاری تعطل ختم ہو گیا ہے۔ چنئی میں تامل ناڈو کانگریس کے چیف کے ایس ایلگیری یہ اطلاع  دی۔ 

تامل ناڈو کانگریس کے چیف نے بتایا کہ کانگریس نے ڈی ایم کے کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ کانگریس 25 اسمبلی نشستوں کے ساتھ ساتھ کنیاکماری لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں این دی اے اتحاد کے مد مقابل ہوگی۔

 

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی اور تامل ناڈو میں اس کی دیرینہ حلیف جماعت اے آئ اے ڈی ایم کے کے درمیان بھی کل سیٹ شیرنگ معاہدہ طے پایا تھا۔ اے آئ اے ڈی ایم کے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ا سمبلی کی بیس سیٹیں دی ہیں۔