عتیق احمد کے بیٹے علی احمد پر پولیس کا 25 ہزار روپے کا انعام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2022
عتیق احمد کے بیٹے علی احمد پر پولیس کا 25 ہزار روپے کا انعام
عتیق احمد کے بیٹے علی احمد پر پولیس کا 25 ہزار روپے کا انعام

 

 

پریاگ راج: گجرات کے سابرمتی جیل میں بند زورآور لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے علی احمد پر یوپی پولیس نے 25 ہزار روپے کا انعام رکھا ہے۔ علی احمد پر 5 کروڑ کی رنگداری اور قاتلانہ حملہ کا الزام ہے اور وہ اس وقت فرار ہے۔

دراصل عتیق احمد کے ایک رشتہ دار ذیشان نے ان کے بیٹے علی سمیت 9 لوگوں پر 31 دسمبر کو مار پیٹ کرنے اور پانچ کروڑ کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں کریلی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

ذیشان کا الزام ہے کہ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کریلی واقع ان کے دفتر پر پہنچا اور جے سی بی سے اس کی باؤنڈری کو توڑ دیا اور احمد آباد جیل میں بند اپنے والد سے بات کرائی۔ اس کے بعد عتیق نے زمین کو بیوی سائستہ پروین کے نام کرنے کو کہا تھا۔ انکار کرنے پر علی نے پانچ کروڑ کی رنگداری مانگی تھی۔

واقعہ کے سلسلے میں پولیس دو ملزمین کو پہلے ہی جیل بھیج چکی ہے، لیکن علی فرار چل رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اس وقت گجرات کی احمد آباد جیل میں بند ہیں اور ان کے دو بیٹے عمر اور علی فرار چل رہے ہیں۔ پولیس نے عمر کی خبر دینے والوں کو پہلے ہی انعام دینے کا اعلان کیا ہوا ہے، اور اب علی احمد کی خبر دینے والوں کو بھی انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔