سارنگ 20: جولائی کو روس میں میکس ائیر شو کا حصہ بنے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
سارنگ 20
سارنگ 20

 

 

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ آئی اے ایف کی سارنگ ہیلی کاپٹرڈسپلے ٹیم روس کے زوکووسکی انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر منعقد ہونےوالے میکس انٹر نیشنل ائیر شو میں پہلے بار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

یہ ائیر شو ہردوسال میں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال کا ایڈیشن 20 جولائی 2021 سے 25 جولائی 2021 تک منعقد ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب سارنگ ٹیم اپنے میک ان انڈیا دھرو ایڈوانس لائف ہیلی کاپٹروں کے ساتھ روس میں اپنے چار ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایکروبیٹکس ڈسپلے ( مظاہرہ ) کرکے ہوائی کرتب پیش کررہا ہے۔

یہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) کے ہیلی کاپٹرس جدید ترین ایوانکس سے لیس ہیں ، جو انہیں فوجی ہوابازی کے لئے انتہائی مناسب بناتے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے علاوہ بھارتی فوج ، بھارتی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ بھی یہ ہیلی کاپٹر آپریٹ کرتے ہیں ۔

سارنگ ٹیم 2003 میں بنگلور میں تشکیل دی گئی تھی اور اس کا پہلا بین الاقوامی مظاہرہ 2004 میں سنگاپور میں ایشین ایرواسپیس ائیر شو میں کیا گیا تھا تب سے سارنگ نے اب تک متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، برطانیہ ، بحرین ، ماریشس اور سری لنکا میں ہوائی شوزاوررسمی مواقع میں بھارتی ہوابازی کی نمائندگی کی ہے۔

قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایروبیٹکس مظاہروں ک ےعلاوہ ٹیم نے 2013 میں اتراکھنڈ میں آپریشن راحت ، 2017 میں کیرالہ میں سائیکلون اوکھی اور 2018 میں کیرالہ میں آپریشن کرونا فلڈریلیف جیسی آفات ،راحت مشنوں اور بہت سی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد میں حصہ لیا ہے۔