غازی پور سے لکھنؤ تک آج سے سماج وادی وجے رتھ یاترا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
غازی پور سے لکھنؤ تک آج سے سماج وادی وجے رتھ یاترا
غازی پور سے لکھنؤ تک آج سے سماج وادی وجے رتھ یاترا

 

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بدھ کو پروانچل ایکسپریس وے پر پارٹی صدر اکھلیش یادو کی غازی پور سے لکھنؤ تک سماج وادی وجے رتھ یاترا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو ایس پی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پارٹی صدر اکھلیش یادو غازی پور سے لکھنؤ تک اس سفر میں پروانچل ایکسپریس وے پر چلیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 16 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 341 کلومیٹر طویل پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا۔

ایس پی نے اس ایکسپریس وے پر غازی پور میں اکھلیش کے روڈ شو اور ریلی کے انعقاد کی اجازت مانگی تھی، لیکن غازی پور انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔

اکھلیش کی کال پر ایکسپریس وے سے جڑے تمام نو اضلاع کے ایس پی کارکنوں نے منگل کو نئے تعمیر شدہ ایکسپریس وے پر پھول نچھاور کرکے اس کا علامتی افتتاح کیا۔

اکھلیش نے الزام لگایا کہ مرکز اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نام بدل کر ایس پی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے کاموں کا افتتاح کر رہی ہے۔

پارٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ اکھلیش کی قیادت میں وجے رتھ یاترا غازی پور سے شروع ہو کر مئو، اعظم گڑھ، امبیڈکر نگر، اجودھیا، سلطان پور، امیٹھی، بارہ بنکی سے ہوتی ہوئی لکھنؤ پہنچے گی۔ پروانچل ایکسپریس وے پر وجے رتھ یاترا شروع کرنے سے پہلےاکھلیش غازی پور میں صبح 11 بجے محمد آباد کے پکھن پورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(ایجنسی ان پٹ)