کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری نوین کمار سکسینہ کی آج یہاں کالی کٹ میں ملک کی عظیم دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد سے خصوصی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ملک کے موجودہ مسائل اور سماجی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مذہبی رہنماں،سماجی تحریکیں اقلتیوں کے حقوق کا تحفظ اور جمہوری ہندوستان کی اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے متحد طور پر کام کریں۔
اس موقع پر نوین کمار نے مرکز الثقافۃ السنیہ کی قومی تعلیمی خدمات اور سماجی فلاحی پروگراموں کی ستائش کی۔دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے تعاون کی پیش کش کی اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے کیرالہ کے صوبائی عہدیداران مستح موزیکل،کنجی ماسٹر،یواوجن سبھا کے صدر ڈاکٹرفاربین اور عبید نوارنی بھی موجود رہے۔قبل ازیں مرکز الثقافۃ السنیہ کی جانب سے مہمانان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔