بحریہ کے جوانوں کے ساتھ سلمان کی سرمستی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2022
بحریہ کے جوانوں کے ساتھ سلمان کی سرمستی
بحریہ کے جوانوں کے ساتھ سلمان کی سرمستی

 

 

وشاکھاپٹنم: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے ناخدائوں کے ساتھ اپنا دن گزارتے ہوئے خود کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا۔

ہندوستانی بحریہ ملک کے ساحلوں کی حفاظت کے لیے کام کرتی ہے۔ وہ اکثر اپنے خاندانوں سے دور رہتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستانی سمندر محفوظ ہیں۔ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سلمان خان نے پورا دن وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے جوانوں کے ساتھ گزارا۔

 

اس دوران دل کو چھونے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جو بھی دیکھے گا وہ سلو میاں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے گا۔سلمان نے ترنگا لہراتے ہوئے بحریہ کے ساتھ خوب مزہ کیا۔ یوم آزادی قریب ہے اور یہ بھائی جان کا جشن منانے کا طریقہ تھا۔

انڈین نیوی کے افسران سلمان خان کو اپنے درمیان پا کر بہت پرجوش تھے۔ انہوں نے اداکار کے ساتھ ہندوستانی پرچم لہرایا اور کچھ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی کیں۔ فوجیوں کی زندگی کی کہانیاں سنیں، پیاروں سے دور وقت گزارنے کے بارے میں بتایا۔

اس دوران سلمان نے جدید ترین جہاز کا معائنہ کیا۔ کھانا پکانے سے لے کر پش اپ چیلنجز تک،پورا دن بحریہ کے جوانوں کے ساتھ گزارا۔انھوں نے آٹوگراف دیے اور ہندوستانی پرچم لہرایا۔ اس دوران سلمان ملک کی مسلح افواج کے جذبہ حب الوطنی اور جرأت کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔

 

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان نے ہندوستانی بحریہ کا دورہ کیا ہو۔ 2014 میں، سلمان نے یوم آزادی کے موقع پر گوا میں بحریہ کے افسران کے ساتھ وقت گزارا۔ مسلح افواج سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی فلم ’بھارت‘ میں ایک نیول آفیسر کا کردار ادا کیا، جس میں انہوں نے کترینہ کیف کے مدمقابل اداکاری کی۔