سچن تندولکر کو ملی اسپتال سے چھٹی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
سچن کا پیغام
سچن کا پیغام

 



 

ممبئی ۔ کورونا کا شکار ہوئے سابق لٹل ماسٹر سچن تندولکرکو ممبئی کے اسپتال سے چھٹی مل گئی جہاں انہیں کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب داخل ہونا پڑا تھا۔اسپتال سے گھر پہنچنے کے بعد تندولکر نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹیوٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں گھر واپسی کی اطلاع دینے کے ساتھ اپنے لئے دعاڈیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔