کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اپنی تاسیس کے 47 ویں سال کے موقع پر ایگیکیٹو کمیٹی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو عمل میں آئی ہے۔جس میں سید علی بافقیہ کو صدر اعلیٰ،شیخ ابوبکر احمد کو جنرل سکریٹری اور اے پی عبدالکریم حاجی کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔
یہ فیصلہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں کیا گیا،اس میٹنگ میں ریاست کیرالا سمیت ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملکی قائدین نے شرکت کی۔تقریب میں گذشتہ تین سالوں کی کار کردگی اور مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی،اور آئندہ کیلئے لاۂ عمل، مسودہ کا بھی اعلان کیا گیا۔سال2025-28کیلئے ایگیکیٹو کمیٹی کے دیگر ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔
ایس آتا کویا سید،سید عبدالفتاح اھدل،سید محمد تراب ثقافی،اور حاجی احسان ممبئی کو نائب صدر جبکہ سی محمد فیضی،ڈاکٹر محمد عزیر،شیخ ڈاکٹر محمد عزیر،شیخ ڈاکٹر عبدالطیف شیخ ڈاکٹر عبدالفتاح اھدل سکریٹریز،پی سی ابراہیم ماسٹر،اے احمد کٹی حاجی،پی پی ابوبکر حاجی سینئر ایگزیکیٹیو،مولانا عبدالقادر،عبدالرحمن مولانا،وی پی ایم فیضی،عبدالرحمن فیضی،سید شرف الدین جمل الیل،سید صلاح الدین،سید مشتاق الدین،شیخ الاسلام علی،محمد بن سلمان ودیگر کارکنان شامل رہے ہیں۔
ایگزیکیٹیو کمیٹی کے مطابق ملی وسماجی فلاح وبہبودی کے تئیں متعدد اسکیمات اور اعلیٰ تعلیم کی ترقی شامل ہے۔ مزید ملک بھر میں دینی وعصری سمیت بالخصوصی اقلیتی تعلیمی ادارے کا قیام بھی شامل ہے، عن قریب نئے پروجیکٹس کا آغاز عمل میں آئے گا۔
فوٹو کیپشن: سید علی بافقیہ (صدر اعلیٰ) شیخ ابوبکر احمد (جنرل سکریٹری) اے پی عبدالکریم حاجی (خزانچی)