ہائی کورٹ کے 68 ججوں کی ترقی کی سفارش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

نئی دہلی :سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی کالجیم نے بطور جج ترقی کے لیے 68 ناموں کی سفارش کی ہے۔ 12 ہائی کورٹس کے جن ججوں کے لیے سفارشات کی گئی ہیں ان میں الہ آباد ، راجستھان ، کلکتہ ، جھارکھنڈ ، جموں و کشمیر ، مدراس ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک ، پنجاب اور ہریانہ ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ اور آسام شامل ہیں۔

یہاں کی عدالتوں میں ججوں کی تعداد ضرورت کے مطابق بہت کم ہے۔ 25 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والی اپنی میٹنگوں میں کالجیم نے 112 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا۔ اس میں بار کے 82 اور جوڈیشل سروس کے 31 نام شامل تھے۔ جن ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں سے 44 بار اور 24 جوڈیشل سروس سے ہیں۔