راج ناتھ سنگھ نے جموں میں بی جے پی کی ’جمہوریت بچاؤ، انتشار ہٹاؤ‘ ریلی کی قیادت کی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2026
راج ناتھ سنگھ نے جموں میں بی جے پی کی ’جمہوریت بچاؤ، انتشار ہٹاؤ‘ ریلی کی قیادت کی
راج ناتھ سنگھ نے جموں میں بی جے پی کی ’جمہوریت بچاؤ، انتشار ہٹاؤ‘ ریلی کی قیادت کی

 



جموں: دفاعی امور کے وزیر راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ’جمہوریت بچاؤ، انتشار ہٹاؤ‘ مہم کے تحت نکالی گئی پیدل ریلی کی قیادت کی۔ اس مارچ میں پارٹی کے سیکڑوں رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر بی جے پی نے ’مہاپدیاترا‘ یعنی عظیم پیدل مارچ کا اہتمام کیا تھا۔ پارٹی کا الزام ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ست شرما، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی۔ ترنگا ہاتھ میں لیے راج ناتھ سنگھ نے پنچ تیرتھی چوک، واقع لوک بھون کے قریب سے پیدل مارچ شروع کیا، جو پریڈ چوک میں واقع برہمن سبھا تک پہنچا۔ یہاں وہ ایک اجتماع سے خطاب کرنے والے تھے۔ مارچ میں بی جے پی کے بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کارکن پارٹی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور مہم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ دفاعی وزیر کی موجودگی اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔ مارچ کے راستے میں اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ ٹریفک کو منظم کرنے اور پروگرام کو بخیر و خوبی مکمل کرانے کے لیے اضافی انتظامات بھی کیے گئے۔