راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی مودی سے ملاقات

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2026
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی مودی سے ملاقات
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی مودی سے ملاقات

 



نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور عوامی زندگی میں خدمتِ خلق کے 25 شاندار سال مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، بھجن لال شرما نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے عوامی زندگی میں ملک اور عوام کی خدمت کے 25 سال مکمل کرنے پر مودی کو مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت کے لیے وزیر اعظم کی لگن ہم سب کے لیے تحریک اور توانائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں راجستھان کی ترقی کے سفر کو نئی رفتار مل رہی ہے۔ بھجن لال شرما نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری اور آبی انتظام سمیت مختلف شعبوں میں جو کام ہو رہے ہیں، ان سے راجستھان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ریاست بننے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔