راجستھان:بڑا حادثہ،11 لوگوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
راجستھان:بڑا حادثہ،11 لوگوں کی موت
راجستھان:بڑا حادثہ،11 لوگوں کی موت

 

 

جے پور

راجستھان میں ناگور ضلع میں واقع بالاجی کے نزدیک آج صبح ٹریلر کی ٹکر سے جیپ جپی میں سوار 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوکھا بائی پاس پر ایک طوفان جیپ اور ٹریلر کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ اس کے بعد قومی شاہراہ پر کافی دور تک جام لگ گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سبھی مہلوکین اور زخمی مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے گھٹیا پولیس اسٹیشن کے گاؤں سجن کھیڑا اور دولت پور کے رہنے والے ہیں۔

مہلوکین میں 8 خواتین اور تین مرد ہیں۔ بارہ سیٹر جیپ (طوفان) میں 18 لوگ سوار تھے۔

یہ سبھی لوگ رام دیورا میں درشن کےبعد مدھیہ پردیش جارہے تھے۔ اس دوران ناگور سے نوکھا کی جانب جارہے ٹریلر نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ (ایجنسی ان پٹ )