راہل گاندھی: گیانیش کمار بھی جائیں گے، مودی حکومت بھی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2026
راہل گاندھی: گیانیش کمار بھی جائیں گے، مودی حکومت بھی
راہل گاندھی: گیانیش کمار بھی جائیں گے، مودی حکومت بھی

 



نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار بھی جائیں گے اور مودی حکومت بھی اقتدار سے ہٹے گی۔ اس کے بعد جمہوریت کو درست کرنے کا کام شروع ہوگا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’گیانیش کمار جائیں گے۔ یہ حکومت جائے گی۔ اس کے بعد جمہوریت کو درست کرنے کا کام شروع ہوگا۔‘

‘ انہوں نے ’ایکس‘ پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ’انڈیا‘ اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ سے کیے گئے اپنے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے بھی کہیں زیادہ سنگین مسئلہ موجود ہے اور اس کے لیے موجودہ حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر اپوزیشن گزشتہ چند دنوں کی طرح اپنا دباؤ برقرار رکھتی ہے تو حکومت گر جائے گی۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آئین ہند کے مرکزی ہال میں ’انڈیا‘ اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں اور اب حکومت خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’گیانیش کمار سے کہیں زیادہ گہرا مسئلہ موجود ہے اور اس کے لیے موجودہ حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔‘

‘ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایسی لڑائی ہے جس کے لیے جدوجہد کرنا اور اپنی جان تک قربان کر دینا بھی بامعنی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’اگر ہم گزشتہ تین چار دنوں کی طرح اپنا دباؤ برقرار رکھتے ہیں تو میں ضمانت دیتا ہوں کہ یہ حکومت گر جائے گی۔‘‘ اپوزیشن کا یہ جارحانہ رویہ انگریزی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کم از کم 14 مرتبہ تحریری طور پر اعتراضات درج کرائے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر اعتراضات ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق فیصلوں اور احکامات پر تھے۔