پنجاب:بھگونت مان 16 مارچ کو حلف لیں گے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پنجاب:بھگونت مان 16 مارچ کو حلف لیں گے
پنجاب:بھگونت مان 16 مارچ کو حلف لیں گے

 

 

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان 16 مارچ کو حلف لیں گے۔

انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مدعو کیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب نواں شہر ضلع کے کھٹکڑکلاں میں منعقد کی جائے گی، جو کہ حریت پسند بھگت سنگھ کا آبائی گاؤں ہے۔

مان نے یہ بھی اعلان کیا کہ سرکاری دفاتر میں وزیر اعلیٰ کی تصویر نہیں ہوگی جیسا کہ رواج ہے۔ اسی طرح حلف برداری کی تقریب راج بھون میں نہیں بلکہ کھٹکڑکلاں میں منعقد کی جائے گی۔