توہین رسالت معاملہ: نیوز اینکر نویکا کمار کو سپریم کورٹ سے ملی راحت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2022
توہین رسالت معاملہ: نیوز اینکر نویکا کمار کو سپریم کورٹ سے ملی راحت
توہین رسالت معاملہ: نیوز اینکر نویکا کمار کو سپریم کورٹ سے ملی راحت

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ٹائمز ناؤ کی اینکر نویکا کمار کو گرفتاری سے راحت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما نے ٹائمز ناؤ پر اینکر نویکا کمار کے پروگرام میں پیغمبر اسلام محمد کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

اس معاملے میں نوپور کے علاوہ نویکا کمار کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں، ان ہی معاملات میں، نویکا کمار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔

نوپور شرما نے 26 مئی کو ٹائمز ناؤ میں پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس دیے، جس سے ملک کے اندر اور باہر شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، کئی مسلم اکثریتی ممالک نے بھی اس پر اعتراض کیا۔

ان سخت تنقیدوں کے بعد بی جے پی نے فوری طور پر نوپور شرما سے خود کو دور کر لیا، انہیں ترجمان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا۔