وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ حادثے میں 7 افراد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2026
وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ حادثے میں 7 افراد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا
وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ حادثے میں 7 افراد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے لینس ڈاؤن علاقے میں پیش آئے ایک حادثے میں 7 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

پوڑی ضلع کے لینس ڈاؤن علاقے میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے اس میں سوار 6 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔ لینس ڈاؤن کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ شالنی موریہ نے بتایا کہ حادثہ کلواری گاؤں کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں مجموعی طور پر 12 افراد سوار تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی خواتین رِکھنی کھال میں ایک گروپ میٹنگ میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جارہی تھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا، ’’اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘