دہلی کےکمیونٹی سینٹروں اور اسکولوں میں ویکسی نیشن سینٹر بنانے کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال
دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال

 

 

نئی دہلی

دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے تعلق سے جمعرات کو افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ یہاں تین مہینے کے دوران 18 برس سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو ویکسین لگائی جائےگی

کیجریوال نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں آج افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں آئندہ تین ماہ کے دوران دلی کی 18 سال کی عمر سے اوپر ی پوری آبادی کا ویکسی نیشن کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

دہلی میں رہنے والے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسی منگوانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت کی جانب سے تین لاکھ ویکسین خریدنے کا حکم دیا گیا جاچکا ہے جبکہ 50لاکھ ویکسی کا حکم آج دیر رات تک جاری کردیا جائے گا۔

اس کے بعد باقی کا آرڈر بھی دو دن میں متعلقہ کمپنی کو دے دیا جائے گا۔ دوسری جانب میٹنگ میں پوری دہلی میں بہت سارے ویکسینیشن سینٹر کھولنے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں غور کیا گیا کہ دہلی ی آر ڈبلیو اے کے ساتھ مل کر ویکسی نیشن سینٹر کھولنے کے لئے بات چیت کی جائےگی۔ کمیونٹی سینٹروں اور اسکولوں میں ویکسی نیشن سینٹر بنائےجائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلدی سے جلدی ویکسین لگائی جاسکے۔

میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ ویکسین سینٹر کھولنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں کورونا ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی ہے۔

اگلے تین ماہ میں ، 18 سال سے زیادہ عمر کے ان تمام افراد کو ویکسین لگانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ہم دہلی میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کریں گے۔ ویکسین لگوانے کے اہل افراد آگے آکر ویکسین لگوائیں۔ (ایجنسی ان پٹ )