سیاسی سیکولرزم سے مسلمانوں کو نقصان:اویسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
سیاسی سیکولرزم سے مسلمانوں کو نقصان:اویسی
سیاسی سیکولرزم سے مسلمانوں کو نقصان:اویسی

 

 

نئی دہلی

ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے دہلی میں ایک کتاب کی ریلیز کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئینی سیکولرازم کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

البتہ سیاسی سیکولرازم نے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

سیاسی سیکولرازم کے انفرادی فوائد ہو سکتے ہیں ، لیکن اجتماعی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی نے جنتر منتر پر لگائے گئے مسلم مخالف نعروں کی شدید مذمت کی۔