وزیر اعظم کی فرانسیسی صدرسے ٹیلی فون پر بات چیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2021
وزیر اعظم کی فرانسیسی صدرسے ٹیلی فون پر بات چیت
وزیر اعظم کی فرانسیسی صدرسے ٹیلی فون پر بات چیت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 21 ستمبر 2021 کی کی شام کو فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے چند روز قبل آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان دستخط شدہ آبدوز کے معاہدے کے بارے میں بات کی۔

اس کے علاوہ دونوں کے درمیان انڈو پیسیفک خطے میں ایک ساتھ کام کرنے اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آج وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نیو یارک میں فرانس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس گفتگو کو مثبت بتاتے ہوئے ٹوئٹ بھی کیا ہے۔