مودی نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-08-2022
مودی نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیا
مودی نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے  اُن سبھی مجاہدین آزادی کو یاد کیا، جنھوں نے باپو کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا تھا اور ہماری جدوجہد آزادی کو تقویت دی تھی۔

ایک سلسلہ وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان سبھی مجاہدین کو یاد کررہا ہوں، جنھوں نے باپو کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا تھا اور ہماری جدوجہد آزادی کو تقویت بخشی تھی۔ 

 

 مہاتما گاندھی کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب بامبے میں بھارت چھوڑو تحریک کے آغاز ہوا۔ (نہرو میموریل کلیکشن سے ماخذ)‘‘ لوک نائک جے پی نے کہا تھا، کہ  9 اگست ہمارے قومی انقلاب کی چنگاری کی علامت بن گیا۔ 

باپو سے ترغیپ پاکر ، بھارت چھوڑو تحریک میں جے پی اور ڈاکٹر لوہیا  جیسی عظیم شخصیات سمیت سماج کےسبھی طبقات کی قابل ذکرحصہ داری دیکھی گئی۔