اٹھائیس اگست کو ہوگا جلیانوالہ باغ اسمارک کمپلیکس کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 وزیراعظم نریندر مودی 28 اگست 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیانوالہ باغ اسمارک کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وہ اسمارک میں تیار کردہ میوزیم گیلریوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس تقریب میں کمپلیکس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدد ترقیاتی اقدامات کی نمائش بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے دفتر سے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔