مودی نے کی روسی صدرپوتن سے ٹیلی فون پربات چیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
  مودی نے کی روسی  صدرپوتن سے ٹیلی فون پربات چیت
مودی نے کی روسی صدرپوتن سے ٹیلی فون پربات چیت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے دسمبر 2021 میں صدر پوتن بھارت دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں  کے نفاذ کا  جائزہ لیا۔

خصوصی طور پر انہوں نے اس سلسلے میں  تبادلہ خیال کیا کہ زرعی سامان، فرٹیلائزرز  اور فارما مصنوعات کے سلسلے می  دو طرفہ تجارت کی کس طرح مزید حوصلہ افزائی کی جاسکتی  ہے۔

دونوں لیڈرون  نے بین الاقوامی توانائی اور فوڈ مارکیٹ  سمیت  عالمی معاملات  پر بھی بات چیت کی

یوکرین کی موجودہ  صورتحال کے ضمن  میں وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔

دونوں لیڈروں  نے عالمی اور دوطرفہ معاملات  پر  مستقل طور پر  مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔