پی ایم مودی۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2021
ایک اہم ملاقات
ایک اہم ملاقات

 

 

Updated 1400 20-03-2021

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن کے دورہ ہند کا دوسرا دن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے شروع ہوا تھا۔جس کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے جے آسٹن کی ملاقات ہوئی۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کو ویگن بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل آج ، آسٹن نے نیشنل وار میموریل میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب کے بعد آسٹن اپنے ہندوستانی ہم منصب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ  ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

سکریٹری آسٹن نے وزیر اعظم کو صدر بائیڈن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین پرتپاک اور قریبی تعلقات کا خیرمقدم کیا ، جس کی جڑیں جمہوریت کے مشترکہ اقدار ، تنوع اور قوانین پر مبنی نظام کے تئیں عہد بستگی سے وابستہ ہیں۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین منصوبہ جاتی شراکت داری کے لئے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اورہند – امریکہ تعلقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر دفاع آسٹن سے صدر بائیڈن کو ان کی جانب سے نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی۔

وزیر دفاع آسٹن نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی حکومت کے جاری عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے منصوبہ جاتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے امریکہ کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

یا د رہے کہ کل شام  امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن آج دورہ ہند پر پہنچے تھے۔دورے کے آغاز پر ہی انہوں نے ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کی تھی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

جنوری میں اقتدار میں آنے والے جو بائیڈن انتظامیہ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔آسٹن اپنے دورے کے دوران ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ اور حکومت کے دیگر سینئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

جنوری میں جو بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کے کسی کابینہ کے وزیر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔

aaa

امریکی وزیر دفاع کے دورہ کے بارے میں کل پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ، ”وزیر دفاع آسٹن ہندوستانی رہنماؤں کے ساتھ امریکا۔ ہندوستان دفاعی پارٹنرشپ اور دونوں ملکوں کے مابین ایک آزاد اور خوشحال ہندوستان بحرالکاہل اور مغربی ہند سمندری علاقے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ لائیڈ آسٹن کے اس دورے کو امریکی صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کے تحت امریکا۔ ہندوستان تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم سمجھا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی کواڈ گروپ کے ملکوں کی ورچوئل میٹنگ میں بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی تھی۔ امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ”آسٹن کا اپنے غیر ملکی دورے کے تحت سب سے پہلے ہندوستان کا دورہ کرنا ہندوستان اور امریکا کے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ “