مودی اکبر کی طرح عظیم ہیں: مہندر سنگھ سسودیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-05-2022
مودی اکبر کی طرح عظیم ہیں: مہندر سنگھ سسودیا
مودی اکبر کی طرح عظیم ہیں: مہندر سنگھ سسودیا

 

 

آواز دی وائس،بھوپال

ریاست مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے ریاستی وزیر مہندر سنگھ سسودیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ اکبراعظم سے کیا ہے۔ جب کہ مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کو نورتنوں میں سےقرار دیا ہے۔

انہوں نے مودی کا اکبر سے موازنہ کیا ہے۔ انہوں نے سندھیا کو نو رتنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

دو سال قبل مدھیہ پردیش میں اقتدار کی تبدیلی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جیوتی رادتیہ سندھیا ان کے ساتھ تھے اور کانگریس چھوڑنے والے ان کے حامیوں سمیت 22 ایم ایل اے ان کے ساتھ تھے۔

ان حامیوں میں سے ایک شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے وزیر مہندر سنگھ سسودیا ہیں، جن کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

اقتدار کی تبدیلی کو یاد کرتے ہوئے وہ یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا کسی کو پتا نہیں چلا۔ لیکن اب جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔ اور اب آپ کا تعلق بھی اسی خاندان سے ہے، مہاراج، جہاں مودی نے شہری ہوا بازی کا وزیر بنایا ہے۔

سسودیا مزید کہا کہ اکبرنےاپنے نورتنوں کی شناخت کی تھی، اسی طرح مودی نے بھی اپنے ہیروں کا انتخاب کیا ہے جس میں سندھیا بھی ایک ہیں۔

جیوتی رادتیہ سندھیا کے والد مادھو راؤ سندھیا کو یاد کیا اور کہا کہ جس طرح ان کے والدہ ریلوے کی وزارت کوچمکایا تھا،اسی طرح شہری ہوابازی کی وزارت کو جیوتی رادتیہ سندھیا ترقی دے رہے ہیں۔