مودی نے من کی بات کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2022
مودی نے من کی بات کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کیں
مودی نے من کی بات کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کیں

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 25 دسمبر کو آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے ہم وطنوں سے من کی بات کریں گے اور اس کے لیے انہوں نے لوگوں سے تجاویز مانگی ہیں۔

مودی ریڈیو اور دوردرشن پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے ہم وطنوں سے روبروہوں گے.

مودی کا آئندہ اتوارکو نشرہونے والا یہ پروگرام 2022 کا آخری پروگرام ہے۔

اس کے لیے انہوں نے اہل وطن سے تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا، "2022 کی آخری من کی بات اس مہینے کی 25 تاریخ کو ہوگی۔

 

میں پروگرام کے لیے آپ کی تجاویز حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نمو ایپ، مائی گو پر لکھیں یا 7800-11-1800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کریں۔