مودی نے من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز مانگیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
مودی نے من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز مانگیں
مودی نے من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز مانگیں

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز دینے کے لئے کہا ہے۔

مودی کے من کی بات پروگرام کی اگلی قسط 29مئی2022 کو نشر کی جائے گی۔

وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہاکہ میں آپ سب کو اس مہینہ کی من کی بات کے لئے اپنی تجاویز شیئر کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں جس کی نشریات 29مئی کو ہوگی۔ میں نمو ایپ اور مائی گوو پر آپ کے تبصروں کا انتظار کروں گا۔

 

آپ ٹیلی فون نمبر 1800-11-7800پر بھی اپنا پیغام ریکاڈ کرا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2014میں مودی حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم نریندر مودی ہر مہینہ کے آخری اتوار کو ریڈیو کے ذریعہ اہل وطن کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔