ہماچل پردیش:پی ایم مودی نے گیارہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا کیا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ہماچل پردیش:پی ایم مودی نے گیارہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا کیا افتتاح
ہماچل پردیش:پی ایم مودی نے گیارہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا کیا افتتاح

 


آواز دی وائس،منڈی

وزیراعظم نریندر مودی نے27 دسمبر 2021 کو ہماچل پردیش کے منڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پن بجلی پروجیکٹوں کا باضابطہ افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ جے رام  ٹھاکور بھی موجود تھے۔  پی ایم مودی نے اپنے ساتھ ان پروجیکٹوں پر ہماچل میں صنعتی صلاحیتوں پر مرکوز ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔

مودی حکومت نے ہمالیائی خطہ میں ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں موجود وسائل کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے۔

پی ایم مودی کا پروجیکٹوں کا افتتاح کرنا اور دیگر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اس سمت میں ان کا ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم نے اس دورے کے دوران ’رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ‘ کا سنگ بنیاد رکھا جو تقریباً تین دہائیوں سے زیر التوا تھا۔

اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور دہلی کے نام چھ ریاستوں کو اکٹھا کیا ہے۔

وہیں 40 میگاواٹ کا یہ پروجیکٹ تقریباً 7000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ دہلی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے دہلی کو ہر سال تقریباً 500 ملین کیوبک میٹر پانی فراہم کیاجا سکے گا۔