خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی  نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کی طاقت کو سلام کیا ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام۔ ملک کو خواتین طاقت کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لئے فخر کی بات ہے کہ اسے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے‘‘۔

 

واضح رہے کہ خواتین کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ، 8 مارچ کا دن پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔