پیٹرول نیٹ ایل این جی اور گرونر رینیوایبل انرجی کا 1200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2026
پیٹرول نیٹ ایل این جی اور گرونر رینیوایبل انرجی کا 1200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
پیٹرول نیٹ ایل این جی اور گرونر رینیوایبل انرجی کا 1200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

 



نئی دہلی: پیٹرول نیٹ ایل این جی اور گرونر رینیوایبل انرجی نے کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) پلانٹس قائم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے میں ابتدائی طور پر تقریباً 1200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق، یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کاروباری ماڈل ہے، جس میں مشترکہ منصوبے کے دونوں شراکت دار خام مال کی فراہمی، انجینئرنگ، خریداری اور تعمیر (ای پی سی)، پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے ساتھ نامیاتی کھاد کی فراہمی کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

اس مشترکہ منصوبے میں دونوں کمپنیوں کی 50-50 فیصد حصے داری ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شراکت داری کے تحت 10 کمپریسڈ بایو گیس پلانٹس قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہر پلانٹ کی ڈیزائن کے مطابق یومیہ پیداواری صلاحیت 18 ٹن ہوگی، اس طرح تمام پلانٹس کی مجموعی مجوزہ صلاحیت تقریباً 180 ٹن روزانہ ہوجائے گی۔

کمپنیوں کے مطابق، اس مجوزہ منصوبے میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 1200 کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے پیٹرول نیٹ ایل این جی کو ہندوستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اپنے تجربے اور مضبوط موجودگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا، جب کہ گرونر رینیوایبل انرجی کمپریسڈ بایو گیس منصوبوں کی تیاری، خام مال کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے اور پلانٹس کے آپریشن کے شعبے میں اپنی مہارت فراہم کرے گی۔