نئی دہلی: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپئے کی کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-12-2021
 نئی دہلی: پیٹرول  کی قیمت میں 8 روپئے کی کمی
نئی دہلی: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپئے کی کمی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

قونئ دارالحکومت نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپئے کی تخفیف کر دی گئی ہے۔

 دہلی حکومت نے آج کابینہ کی میٹنگ میں پٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر تھی جو آج کم ہو کر 95.97 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دہلی کی کجریوال حکومت نے عوام کو راحت دیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کو سستا کر دیا ہے۔

حکومت نے آج کابینہ کے اجلاس میں پٹرول پر ویٹ(VAT) میں کمی کر دی ہے۔ اب دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی کابینہ نے پٹرول پرویٹ(VAT) کو30 فیصد سے کم کرکے 19.4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج نصف شب سے ہو گا۔