پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2022
پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جاری
پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جاری

 

 

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو ایک دن کے وقفے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں پٹرول 97.81 روپے اور ڈیزل 89.07 روپے ہو گیا ہے۔

تیل کمپنیوں نے گذشتہ چار دنوں میں تین بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.40 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 80 پیسے سے زیادہ بڑھ کر 112.51 روپے اور 96.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر اس کی وجہ سے خام تیل 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

لندن برینٹ کروڈ 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 119.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 112.43 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی اس طرح ہیں:

شہر…............پیٹرول….........ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی .............97.81.............89.07

کولکاتا ...........107.18.........92.22

ممبئی ……112.51…….......96.70

چنئی ....... 103.67.........93.71