پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافوں کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2021
 بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا  سلسلہ لگاتار  جاری ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے

 

 

نئی دہلی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلہ لگاتار 12 ویں روز بھی جاری رہا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 39 پیسے کےاضافے سے 90.58 روپے اور ڈیزل 37 پیسے کے اضافے کے ساتھ 80.97 روپے فی لیٹرہوگیا۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 39 پیسے اور ڈیزل میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر چل رہی ہیں۔

کچھ شہروں میں یہ 100 روپیہ کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔ نیا سال پیٹرولیم ایندھن کیلئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 24 دن مہنگا ہوا ، اور ان 24 دنوں میں یہ 06.77 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکار بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے سال کے 24 دن کے دوران ڈیزل 07.10  روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

(ایجنسی انپٹس)