پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں منگل کے روز لگاتار دوسرے دن بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پیٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 94.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہوکر 85.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 17 دن قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بقیہ 12 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس دوران دہلی میں پٹرول 4.09 روپے اور ڈیزل 4.65 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ممبئی اور کولکاتہ میں پٹرول 25۔ 25 پیسے اضافہ ہونے سے بالترتیب 100.72 روپے اور 94.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

چنئی میں اس کی قیمت 23 پیسےبڑھ کر 95.99 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ممبئی میں ڈیزل 24 پیسے ، چنئی میں 22 پیسے اور کولکاتہ میں 23 پیسے مہنگا ہو ا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.69 روپے ، چنئی میں 90.12 روپے اور کولکتہ میں 88.23 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی ———94.49 ——85.38

ممبئی ——100.72 —— 92.69

چنئی ——95.99 -—— 90.12

کولکتہ —— 94.50 —— 88.23

(ایجنسی ان پٹ )